راولپنڈی کی سڑکوں پر پنجاب حکومت کی نئی الیکٹرک بس سروس مکمل طور پر فعال ہوگئی۔ مرحلہ اول میں 45 بسیں چار مرکزی روٹس پر چل رہی ہیں جو جلد بڑھ کر 80 ہو جائیں گی۔ یہ بسیں ائیرکنڈیشن، سی سی ٹی وی کیمرے، مفت وائی فائی اور موبائل چارجنگ سہولیات سے آراستہ ہیں۔ کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ خواتین، طلبا، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کیلئے سفر بلکل مفت ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سروس سفر کا وقت کم کرے گی، ٹریفک دباؤ گھٹائے گی اور شہری آلودگی میں نمایاں کمی لائے گی۔
مرحلہ اول کے مکمل روٹس
حکومت نے مرحلہ اول کے چار اہم روٹس جاری کر دیے ہیں:
- روٹ 1: صدر سے مصریال روڈ پر قاسم مارکیٹ، شلیاقت باغ اور شلی ویلی ہوتے ہوئے قبستان چوک تک۔
- روٹ 2: فوارہ چوک سے سر سید روڈ، لیا قت باغ اور اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر کورال چوک۔
- روٹ 3: صدر میٹرو سٹیشن سے تلہ روڈ پر منور کالونی۔ روٹ 4: مریر میٹرو بس سٹیشن سے دی مال اور پشاور روڈ ہوتے موٹروی چوک۔
یہ روٹس شہر کے گنجان علاقوں کو ملائیں گے اور ہزاروں مسافروں کی روزانہ مشکلات کم ہوں گی۔
بسیں کی جدید سہولیات اور کرایہ
بسیں مکمل ائیرکنڈیشن، آرام دہ سیٹوں، سی سی ٹی وی اور فری وائی فری وائی فائی سے لیس ہیں۔ چارجنگ پورٹس کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ کرایہ 20 روپے رکھا گیا ہے، مفت سفر کی پالیسی سے خواتین اور طلبا کو خاص فائدہ ہوگا۔
توسیع کا منصوبہ
حکام کے مطابق یہ سروس جہلم، چکوال اور اٹک میں بھی جلد شروع کی جائے گی تاکہ پوٹھوہار خطے کی پبلک ٹرانسپورٹ بہتر بنائی جا سکے۔ پنجاب بھر میں ایسے منصوبے جاری ہیں۔
یہ سروس راولپنڈی کو صاف اور جدید ٹرانسپورٹ دے گی۔ مسافروں کا سفر آسان ہوگا اور ماحول دوست بسوں سے آلودگی کم ہوگی۔ پنجاب حکومت کی اس کاوش شہریوں کے لئے بڑی ریلیف ثابت ہوگی۔

ماشاءاللہ. Aik bus rawalpindi say kalabat swabi jo k mayra abai ghaon hai chalai jahai tu acha hoga or fhareebo ko paida hoga Allah aap ko zindagi dy ameen
Aik bus kalabat sawabi say b ham ghareeb ghaon wallo ky lhai b challa di jahai
Rawalpindi to kalabat. Please