منگل, مارچ 3, 2026
Homeمالیاتاین ایچ اے نے گلگت میں دو اہم سڑک منصوبوں کے لیے...

این ایچ اے نے گلگت میں دو اہم سڑک منصوبوں کے لیے 22 ارب روپے کی منظوری دے دی

اسلام آباد – قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے) نے گلگت بلتستان اور اپر چترال کی رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لیے 22 ارب 43 کروڑ روپے سے زیادہ کی خطیر رقم منظور کر لی ہے۔ ان دو بڑے منصوبوں سے علاقے میں سفری سہولتیں بہتر ہونگی، سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی تجارت میں تیزی آئے گی۔

چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ منصوبہ

یہ 153 کلومیٹر طویل شاہراہ این 45 کو این 35 سے ملائے گی جس کی لاگت 17 ارب 78 کروڑ روپے ہے۔ سڑک کو دو لائن بنایا جائے گا اور اس کی رائٹ آف وے 100 میٹر ہوگی۔ منصوبہ چار حصوں میں تقسیم ہے اور زمینی کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ متبادل راستہ شدید برفباری کے موسم میں بند ہونے والی موجودہ شاہراہوں کا بہترین نعم البدل ثابت ہوگا۔ مقامی تاجر، مسافر اور ٹرانسپورٹرز کو سال بھر بلا تعطل آمدورفت کی سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سڑکوں پر ناقص بسوں کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع، ای پی اے کا اعلان

چترال-ایون-بمبوریت روڈ کی اپ گریڈیشن

دوسرا منصوبہ 46 کلومیٹر طویل ہے جس پر 4 ارب 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس کی تعمیر بھی شروع ہو چکی ہے۔ یہ سڑک ایون وادی اور مشہورِ زمانہ کالاش وادی تک رسائی کو آسان بنائے گی۔

دونوں منصوبوں سے سفر کا وقت کم ہوگا، زرعی پیداوار، قیمتی پتھر اور ہنرمندی کے سامان کی ترسیل میں آسانی ہوگی۔ تقریباً ساڑھے تین لاکھ آبادی کو سکول، ہسپتال اور سرکاری دفاتر تک بہتر رسائی ملے گی۔

متعلقہ پوسٹس

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

یہ بھی پڑھیں