کراچی – فیصل ڈیجی مال نے گوگل پکسل 7 اے (لائک نیو) کو انتہائی کم ماہانہ قسط 2,368 روپے پر پیش کر دیا ہے، جس پر پہلے تین ماہ تک کوئی منافع نہیں لگے گا۔ یہ پی ٹی اے سے منظور شدہ فون 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ مکمل طور پر نیا جیسا تجربہ دیتا ہے اور 48 ماہ تک کی آسان اقساط کا آپشن بھی موجود ہے۔
آسان اقساط اور فوری ڈلیوری
فیصل ڈیجی مال کی اس نئی پیشکش کے تحت صارفین نور کارڈ کے بغیر بھی آن لائن درخواست دے کر یہ آفر حاصل کر سکتے ہیں۔ فون کی مکمل قیمت پر 3 ماہ تک صفر فیصد منافع اور اس کے بعد بھی انتہائی کم مارک اپ کے ساتھ 48 ماہ تک قسطیں ادا کی جا سکتی ہیں۔ کمپنی پورے پاکستان میں مفت شپنگ اور کیش آن ڈلیوری کی سہولت بھی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں خوبصورتی کے منصوبوں کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی
کیوں ہے یہ آفر سب سے بہترین؟
مارکیٹ میں نئے پکسل 7 اے کی قیمت 90 ہزار روپے سے اوپر ہے، جبکہ لائک نیو ماڈل ایکدم نیا جیسا ہونے کے باوجود تقریباً آدھی قیمت پر مل رہا ہے۔ 8 جی بی ریم، خالص اینڈرائیڈ تجربہ، شاندار کیمرہ اور طویل بیٹری لائف کی بدولت یہ فون مڈ رینج سیگمنٹ میں سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔
فیصل ڈیجی مال نے وعدہ کیا ہے کہ تمام فون مکمل چیک شدہ، وارنٹی والے اور پی ٹی اے منظور شدہ ہوں گے۔ محدود اسٹاک کی وجہ سے کمپنی صارفین سے جلد آرڈر کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔
