منگل, مارچ 3, 2026
Homeعالمیبھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ

بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ

پٹنہ/نئی دہلی — بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی، جہاں 243 میں سے 121 حلقوں میں 3.75 کروڑ ووٹرز 1,314 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ حکمراں این ڈی اے اتحاد کو اپوزیشن مہا گٹھ بندھن سے سخت مقابلہ درپیش ہے، جبکہ رواں سال پاکستان کے ساتھ مختصر جنگ میں ناکامی، امریکہ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف اور ووٹر لسٹ تنازع نے بی جے پی کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

انتخابی میدان گرم، مودی کی پارٹی دفاعی پوزیشن میں

بہار میں بی جے پی کی قیادت والا این ڈی اے نتیش کمار کی جنتا دل یونائیٹڈ کے ساتھ مل کر اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن 2020 کے انتخابات کی طرح اتحاد کی مجبوری دوبارہ سامنے آ سکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی آر جے ڈی اور کانگریس نے بے روزگاری، غربت، اسپتالوں اور اسکولوں کی خراب حالت کو مرکزی مسئلہ بنایا ہے۔ دیہی علاقوں میں امیر غریب کا بڑھتا فرق اور نوجوانوں کی مایوسی بی جے پی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام سروے این ڈی اے کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم 14نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانےکا فیصلہ

ووٹر لسٹ تنازع اور شہریت کا سوال

الیکشن کمیشن کی خصوصی انٹینسیو ری ویژن مہم کے تحت لاکھوں ووٹرز کے نام فہرست سے خارج کیے گئے، جن میں سے بیشتر کا تعلق اقلیتی برادریوں سے ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ شہریت کی تصدیق کے بہانے 65 لاکھ سے زائد ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔ اگر بی جے پی جیت گئی تو نتائج پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔ عالمی میڈیا نے بھی بھارت میں ووٹرز کی بڑے پیمانے پر نااہلی کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔

معاشی دباؤ اور پاکستان تنازع کا اثر

رواں سال مئی میں پاکستان کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ کے دوران بھارت کی فوجی کارروائی کے باوجود کشیدگی برقرار رہی، جسے پاکستان نے اپنی فتح قرار دیا۔ نریندر مودی کو ملک بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپر سے اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیے، جس سے معیشت کو شدید دھچکا لگا۔ بہار جیسے غریب صوبے میں یہ اثرات براہ راست نظر آ رہے ہیں۔

نتیجہ: 14 نومبر کو فیصلہ

دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو۔ کیا تیجسوی یادو اور راہول گاندھی کی اپوزیشن مودی-نتیش اتحاد کو شکست دے پائے گی؟ بہار کی 8 کروڑ آبادی کا فیصلہ نہ صرف بھارت بلکہ خطے کی سیاست پر گہرا اثر ڈالے گا۔

متعلقہ پوسٹس

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

یہ بھی پڑھیں